Islamiat (Urdu) 1st Edition By Sir Raza Ansari ( NOA Publications
Best For Competitive Exams (CSS,PMS,PCS & All Descriptive Exams)
پیش لفظ
اسلام ایک آفاقی دین ہے۔ اس کی تعلیمات میں قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ہدایت کا سامان موجود ہے۔ ہر شعبہ سے متعلق تعلیمات انسان کی معراج و ترقی کی ضامن ہیں۔ خاتم النبیین رسول اللہ ﷺ نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں مدینہ طیبہ کی ریاست قائم کرکے ناصرف انفرادی بلکہ اجتماعی انسانی زندگی کے لیے بھی ایک نمونہ عمل پیش کیا۔ عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ مقابلے کے امتحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم اور جامع نکات پر مبنی ایک ایسی کتاب مرتب کی جائے جس سے طالب علم مستفید ہو سکیں۔ اس کتاب میں نہ تو بحث کا دقیق علمی انداز اختیار کیا گیا ہے اور نہ جزئیات تک پھیلی ہوئی گفتگو کو ، بلکہ نہایت صاف اور واضح انداز میں اور پورے توازن کے ساتھ مکمل نصاب کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کوشش میں عملا جتنی کامیابی ہوسکی ہے وہ محض اللہ کریم کا فضل ہے اور جس حد تک ناکامی ہوئی وہ بندے کے علم کی کمی اور کاوش فکر کی کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ انسان خطا کار ہے۔ اس کتاب میں اگر کوئی آیت، حدیث یا کوئی ٹائپنگ کی وجہ سے خطا ہوئی ہو تو کاتب معافی کا طلب گار ہے اور اصلاح کیلئے حاضر ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اور آپ سے اس دعا پر خلوص دل کے ساتھ آمین کہنے کی درخواست ہے کہ جس مقصد سے یہ کتاب لکھی گئی ہے اسے وہ پورا کریں۔ طلباء و طالبات کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کریں اور اسلام کی معرفت اور آخرت کا توشہ بنائے۔
(آمین)
نصاب: مطالعہ اسلام/ معارف اسلامی
01: تعارف اسلام
v تصور اسلام
v انسانی زندگی میں دین کی اہمیت
v دین اور مذہب میں فرق
v اسلام کے نمایاں پہلو
v اسلامی عقائد کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر اثرات اور اساس دین / دین کی بنیادیں
v اسلامی عبادات کے روحانی، اخلاقی اور سماجی اثرات
02: سیرت طیبہ کا مطالعہ حیثیت نمونہ عمل
v انفرادی زندگی
v سفارت کار
v معلم انسانیت
v سپہ سالار اور جنگی منصوبہ ساز
v پیغمبرامن
03: انسانی حقوق اور اسلام میں خواتین کا مقام و مرتبہ
v انسانی حقوق اور اسلام میں خواتین کا مقام و مرتبہ
v وقار انسانی (مرد و خواتین کا انسانی وقار، عزت و احترام)
04: اسلامی تہذیب و ثقافت
v معانی اور اہم اجزاء
v سماج اور انسانی شخصیت کی تعمیر میں تہذیب کا کردار
v اسلامی تہذیب کے نمایاں اوصاف (توحید، تزکیہ نفس، انسانی عزت و وقار، مساوات ، سماجی انصاف، اخلاقی اقدار، صبرو برداشت، قانون کی حکمرانی)
05: اسلام اور دنیا
v اسلامی تہذیب کے مغرب اور مغرب کے اسلامی تہذیب پر اثرات
v جدید دنیا میں اسلام کا مقام
v اسلام اور عصر حاضر کے چیلنجز
v انتہا پسندی کا فروغ
06: پبلک ایڈمنسٹریشن اور اسلامی طرز حکمرانی
v پبلک ایڈمنسٹریشن کا اسلامی تصور
v اچھے طرز حکمرانی کیلئے قرآنی تعلیمات
v قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں طرز حکمرانی کا تصور اور عمل در آمد کا طریقہ کار
v اسلامی نظام حکمرانی کا ڈھانچہ (شوریٰ، مقننہ، اسلامی قانون کے ماخذ)
v خلفا راشدین کا طرز حکمرانی
v حضرت عمر اور حضرت علی کے حکومتی عہدے داروں کا نام خطوط
v سرکاری ملازمین کی ذمہ داریاں
v اسلام میں احتساب کا نظام
07: اسلامی ضابطہ حیات
v اسلامی نظام کی نمایاں خصوصیات
v سماجی نظام، سیاسی نظام، اقصادی نظام، عدالتی نظام، انتظامی نظام
v اجتماع اور اجتہاد کے اصول و ضوابط
فہرست
دین اسلام
v اسلام کے نمایاں پہلو۔ اسلام کی نمایاں خصوصیات۔ اسلام کی انفرادیت
v تعارف اسلام
v دین اور مذہب کا معنی و مفہوم
v مذہب کا ارتقائی تصور
v مذاہب عالم کا تعارف
v دین اور مذہب میں فرق
v دین کی ضرورت
v کیا انسان دین خود بناسکتا ہے؟
v انسان کے ذرائع علوم
v اسلامی نظریہ حیات
v نظریہ حیات کی تعریف
v فکر اقبال کی روشنی میں اسلامی نظریہ حیات پر مثال
v مغربی نظریہ حیات
v اشتراکی نظریہ حیات
v اسلامی نظریہ حیات کی خصوصیات
v عقیدہ کا لغوی و اصطلاحی معنی و مفہوم
v دیگر مذاہب میں عقائد کا تصور
v اسلام کے بنیادی عقائد اور ان کی اہمیت
v توحید پر ایمان اور اس کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر اثرات
v الوہیت کا تصور
v عقیدہ توحید کے انسانی زندگی پر اثرات
v عقیدہ توحید کے اجتماعی زندگی پر اثرات
اسلام کے نمایاں پہلو۔ اسلام کی نمایاں خصوصیات۔ اسلام کی انفرادیت
اہم نکات:
تعارف
1. توحید اسلام
2. عقیدہ رسالت (ختم نبوت)
3. آسان اور قابل فہم دین
4. شرک کی نفی (گناہ عظیم
5. روحانیت اور تقویٰ کا درس
6. قرآن: مکمل اور جامع کتاب (رہنمائے ہدایت)
7. اخلاق حسنہ کا پیغام
8. اسلام کا نظریہ تعلیم
9. عملی احکامات کا مجموعہ
10. عقل و فطرت پر مبنی دین
11. امت مسلمہ کا تصور
12. اسلام میں انسانیت کا منصب خلافت
13. تعصب کا خاتمہ
14. انسانیت کا پیغام
15. عالم گیر دین
16. مساوات و برابری کا درس
17. قومیت پرستی کا خاتمہ
18. احترام انسانیت پر مبنی دین
19. عدل و انصاف کا فروغ
20. لچک دار دستور کا حامل دین
21. سماجی انصاف کا درس
22. حاصل کلام
اسلامیات
تعارف اسلام
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، یہ ان ہمیشہ قائم رہنے والی حقیقتوں کے مجموعے کا نام ہے۔ جنہیں خالق کائنات نے انسان کی ہدایت کے لیے اپنے انبیاء علیہم السلام کے ذریعے سے بیان فرمایا ہے اور جن کو اپنی مکمل ترین شکل میں آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے اپنے قول و عمل کے ذریعے سے انسانیت کو عطا فرمایا۔ جس طرح سورج پرانا ہونے کے باوجود نئی صبح کو نئی روشنی سے بھر دیتا ہے۔ اسی طرح اسلام کی تعلیمات بھی تہذیب کی ہر گردش اور تاریخ کے ہر نئے موڑ کے لئے تازہ پیام لاتی ہے۔ اسلام زندگی کے عام مسائل کو نہایت اچھے انداز سے حل کرتا ہے اور دنیا کا کوئی نظام یا نظریہ حیات اس لحاظ سے اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتا، یہ محض ایک جذباتی دعویٰ نہیں ہے۔ اسلام دین فطرت ہے۔ اسلام انسان کے تمام فکری اور روحانی تقاضوں کی تکمیل ہے۔ خدا نے کائنات بنائی اور ایک دین عطا کیا۔ خدا نے جو دین کائنات میں تکوینی طور پر قائم کر رکھا وہی دین اسلام کی صورت میں انسان کو تشریعی طور پر دیا گیا۔ انسان کی کامیابی یہ ہے کہ وہ اسی دین خداوندی کو اپنا کے اس کے مطابق اپنی زندگی کےمعاملات کو درست کرے۔ اسلام کے معنی اطاعت کے ہیں۔ دین اسلام کا نام اسلام اس لیے رکھا گیا کہ اس کی بنیاد خدا کی اطاعت پر ہے۔ اسلام والا وہ ہے جو اپنی سوچ کو خدا کے حکم کے تابع کرلے، جو اپنے معاملات کو خدا کی تابع داری سے گزارے۔ اسلام پوری کائنات کا دین ہے کیوں کہ ساری کائنات خدا کے ماتحت ہی چل رہی ہے۔ فرق صرف یہ ہےکہ کائنات مجبورانہ طور پر خدا کی پابندی کر رہی ہے اور انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنے آپ کو خدا کے حکموں کا پابند بنالے ۔ انسان خدا کا بندہ ہے۔ انسان کے لیے درست طریقہ یہ ہے کہ وہ دنیا میں خدا کا بندہ بن کر رہے۔ اسی بندگی کا نام اسلام ہے۔
تکوینی اسلام:
احکامات الٰہی دو طرح کے ہوتے ہیں۔
1. تکوینی
2. تشریعی